باچو پلی میں نماز کی ادائیگی پر 10 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /9 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شب برأت کے موقع پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جمع ہونے والے 10 افراد کیخلاف پولیس باچو پلی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر باچو پلی پولیس اسٹیشن مسٹر پی جگدیشور نے بتایا کہ نظام پیٹ اندراماں کالونی فیس II میں واقع ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جمع ہوئے تھے ۔ پولیس کو اس بات کا پتہ چلنے پر ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نماز کے اختتام کے بعد 10 افراد بشمول وہاں کے ذمہ دار شیخ عثمان اور دیگر 9 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ مذکورہ افراد لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باوجود بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شب برأت کے موقع پر نماز کیلئے پہونچے تھے اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 269 ، 270 ، 271 ، 336 ، 188 اور وبائی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔