باکسر امیت پنگھل نے اپنے درونا چاریہ ایوارڈ اپنے استاد کو معنون کردیا

   

نئی دہلی ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 2012 ء میں غیر ارادی ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی کے باعث ہندوستانی باکسر امیت پنگھل (52 کیلو گرام) اربن ایوارڈ سے محروم کردیئے گئے تھے ۔ امیت ہندوستان کے سب سے اولین باکسر ہیں جنہوں نے روک میں منعقدہ عالمی چمپین شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ اس کے علاوہ ایشین گیمس اور ا یشین چمپن شپ میں وہ سونے کے تمغے حاصل کرچکے ہیں۔ درونا آچاریہ ایوارڈ کی پیشکشی پر ان ہوں نے کہا کہ وہ اس کے حقدار نہیںہیں بلکہ ان کے استاد انیل دھنکر اس کے صحیح حقدار ہیں، ان پر ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکامی کے باعث 2012 ء میں ایک سالہ پابندی عائد کردی گئی تھی اوراس سال وہ گوبری کے مرص کا بھی شکار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوارڈ کو اہمیت نہیں دیتے بلکہ اپنے استاد کو اس کا حقیقی حقدار تصور کرتے ہو کیونکہ انہی کی بدولت آج وہ باکسر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔ وہ 2008 ء میں باکسنگ کی شروعات کی تھی اور دھنکر نے ان کا مکمل ساتھ دیا تھا اور آج بھی وہ مشورہ کیلئے ان کے ہاں جاتے ہیں۔