باکسر عامر خان کی اپنے مداحوں کو خوشخبری

   

لندن، 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ تیسری مرتبہ والدین بننے جارہے ہیں۔فریال مخدوم اور عامر خان 2013میں نیویارک میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ 2014میں ان کے ہاں پہلی بیٹی لا مائیشا کی پیدائش ہوئی تھی۔حالانکہ 2017میں دونوں کے مابین طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں تاہم 2018میں ان کے ہاں دوسری بیٹی آلائینا کی پیدائش ہوئی ۔