باکسر عثمان ہندوستانی حریف سے مقابلے کے خواہاں

   

لاہو۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک اور ابھرتے باکسر اور ایشین بوائے کہلانے والے عثمان وزیر نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ہندوستانی حریف کے ساتھ میرا مقابلہ ہوکیونکہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کے مقابلے کے دوران پر جوش ہوتے ہیں تاہم چاہتا ہوں یہ پر جوش منظر باکسنگ میں بھی نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے باکسر کے ساتھ مقابلے کا خواہشمند ہوں، اس فائٹ میں روایتی حریف ملک کے باکسر کو ہراکر بتانا چاہتا ہوں کہ ہم باکسنگ میں بھی نمبر ون ہیں۔ یاد رہے کہ عثمان وزیرکو پروفیشنل باکسنگ کیریئر میں ایک سال ہوگیا ہے۔ انہوں نے ایک سال میں تین فائٹس کھیلیں اور تینوں فائیٹس اپنے نام کی ہیں۔ حال ہی میں فلپائن کے شہر منیلا میں تیسری فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے کیریئر کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔