باکس آفس پر ہندوستانی تاریخ کا سب سے بڑا ٹکراؤ

   

حیدرآباد۔سینما جانے والے ماہرین کے بموجب کئی ریاستوں میں سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے بعد فلمسازوں کو اپنی بڑی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کرتے دیکھ کرسبھی ہی زیادہ خوش ہیں۔ 2021 کے آخری 3 مہینوں میں جب 10 بالی ووڈ فلمیں باکس آفس اسکرین پر آرہی ہیں تو دوسری جانب ٹالی ووڈ انڈسٹری میں تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا تصادم ہونے والا ہے کیونکہ ماہرین کی توجہ ایک یا دو نہیں بلکہ تین سے چار بڑی فلموں کے ایک ساتھ پردے پر آنے والی فلموں پر ہے۔مکر سنکرانتی کے اختتام ہفتہ کے دوران پاون کلیان کی بھیملا نائک ، مہیش بابو کی سرکار واری پاٹا اور پربھاس کی رادھے شیام جو بالترتیب 12 ، 13 اور 14 جنوری کو ریلیز ہورہی ہیں۔اس تصادم کے ساتھ ، یہ بھی دیکھا کہ پروڈیوسر اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ سنکرانتی کے اختتام ہفتہ پر جو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے، یہ تصادم یقینی طور پر شائقین کے لیے ایک موقع ہوگا ، ماہرین اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ میکرز اپنی فلموں کے لیے زیادہ سے زیادہ اسکرین حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کریں گیاوراب اس تصادم میں مزید مضبوط اور بڑے ہونے کے تمام امکانات ہیں کیونکہ تازہ ترین رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایس راجامولی کی پان انڈیا آرآرآر جس میں رام چرن ، جونیئر این ٹی آر ، عالیہ بھٹ ، اجے دیوگن اور شریا سرن اہم کرداروں میں شامل ہوں گے، یہ فلم بھی تہوار کے اختتامی ہفتہ میں سنیما ہالوں میں ہوگی۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی طور پر ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا باکس آفس تصادم ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں فلمیں انتہائی اہم اور بے صبری سے انتطار کی جانے والی فلمیں ہیں اور ان پراجیکٹس میں بہت زیادہ امیدیں شامل ہیں۔ چونکہ انڈسٹری کے ماہرین کو ان بڑی کمپنیوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔