نئی دہلی ؍ کولمبو:چین ،سری لنکا میں اپنے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو آگے بڑھانے ، تجارت اور سیاحت میں اپنے تعاون کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیلئے سری لنکا کے چینی سینئر سفارتکار یانگ جیچی نے جمعہ کو کولمبو میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے اور وزیر اعظم مہندا راج پکشے کیساتھ الگ الگ ملاقات کی۔ سری لنکا اور چین کی اعلی قیادت نے ون بیلٹ ون روڈ اور دیگر منصوبوں پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔در اصل، چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹ بیورو کے ممبر اور محکمہ خارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر پارا یانگ نے حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا،جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔