واشنگٹن، 10 اکتوبر (یو این آئی) ہر ماں باپ اپنے گھر آنگن میں پھول کھلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک خاتون اپنی سالگرہ والے دن باہو بلی بچے کو جنم دے کر اسپتال کے عملے کو حیران کر دیا ہے ۔ ہندوستان کی سپرہٹ فلم باہو بلی اکثر نے دیکھ رکھی ہوگی لیکن ہم آپ کو نومولود باہو بلی بچے سے ملوا رہے ہیں۔باہو بلی ہندی زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی مضبوط اور طاقتور کے ہیں اور نومولود بھاری وزن بچے کیلئے بھی اس لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ دنیا میں عموماً نومولود بچوں کا زیادہ سے زیادہ 3 کلوگرام یا 6 پاؤنڈ سے کچھ زیادہ ہوتا ہے ۔ تاہم ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا جس کو دیکھ کر نہ صرف عملہ حیران رہ گیا بلکہ اسپتال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا بچہ امریکہ کے ایک اسپتال میں پیدا ہوا ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن غیر معمولی طور پر 12پاؤنڈ 14 اونس (6کلو گرام) ہے ۔ خاتون نے نومولود کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ، جس کو دیکھ کر صارفین بھی حیران ہیں اور کئی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیلبی مارٹن نے اپنے قوی الجثہ بیٹے کیسیان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بیٹے نے اسپتال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔