باہو بلی اداکارہ انوشکا شیٹی عجیب بیماری کا شکار

   

حیدرآباد ۔ پربھاس مشہور فلم باہوبلی میں دیو سینا کا کردار ادا کرنے والی ہیروئین انوشکا شیٹی عجیب مرض میں مبتلاء ہوچکی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ انہیں ایک عجیب بیماری کا سامنا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جب اداکارہ ہنسنے لگتی ہے تو وہ نہیں روک پاتی اور ہنستی رہتی ہے۔ انہیں دوبارہ معمول پر آنے میں 15-20 منٹ لگتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہنسنے کی بیماری ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہنسنا بھی ایک بیماری ہو سکتی ہے لیکن میرے معاملے میں ایسا ہی ہے۔ ایک بار جب میں ہنسنا شروع کر دوں تو میرے لیے 15-20 منٹ تک ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسی بھی کامیڈی سین کو دیکھتی ہوں یا شوٹ کرتے وقت میں ہنستے ہوئے فرش پرگرجاتی ہوں۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ ہنسی کی وجہ سے شوٹنگ روکنی پڑی۔ اداکارہ کے مطابق انہیں سیوڈوبلبار ایفیکٹ یعنی پی بی اے نامی بیماری ہے۔ یہ ایک کمیاب اعصابی عارضہ ہے اور یہ براہ راست دماغ کو متاثرکرتا ہے۔ اس حالت میں آدمی یا تو بے قابو ہوکر ہنسنے لگتا ہے یا پھر رونے لگتا ہے۔ اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں لیکن ان کے بیان سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ آخری بار وہ مس شیٹی مسٹر پولیشٹی نامی فلم میں نظر آئی تھیں۔ فی الحال وہ گھٹی اورکتھانر نامی فلم کا بھی حصہ ہیں۔