کلکتہ19مارچ(سیاست ڈاٹ کام)کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان اتحاد نہیں ہونے کے بعد بایاں محاذ نے ریاست کے 42لوک سبھا حلقے میں سے 38حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔تاہم گزشتہ انتخاب میں کانگریس کی جیتی ہوئی چار سیٹوں پر امیدوار نہیں دینے کا بایاں محاذ نے فیصلہ کیا ہے ۔شاید بایاں محاذ اس کے ذریعہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کا دروازہ کھولا رکھا ہے ۔بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے امیدواروں کے نام میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کی شروعات کردی گئی ہے ۔کانگریس نے اب تک اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔کانگریس نے اب تک اتحاد کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں کیا ہے ۔تاہم پہلے تین مرحلے کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے جن میں دو وہ سیٹیں ہیں جسے بایاں محاذ نے 2014میں جیت حاصل کی تھی۔اس میں رائے گنج اور مرشدآباد کی سیٹیں شامل ہیں۔