پیرس ۔ رابرٹ لیونڈوسکی کے دو شاندار گول کی بدولت بائرن میونخ نے ہفتہ کے روز گھریلو میدان پر چیلسی کو 4-1 سے شکست دے کرچمپئنز لیگ کے کوارٹڑ فائنل میں داخلہ یقینی کرلیا ہے ۔جرمنی کے چمپین کلب بائرن میونخ ، جس نے فروری کے بعد سے 18 مسلسل میچ جیتے ہیں اور دسمبر کے بعد سے اسے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے ، کا مقابلہ ہسپانوی سرکردہ بارسلونا سے ہوگا ، جس نے ہفتہ کو دوسرے میچ میں نپولی کو 3-1 سے شکست دی ۔دوسرے پری کوارٹر فائنل میں جرمن کلب بائرن میونخ نے انگلش کلب چیلسی کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بائرن کے لئے رابرٹ لیونڈوسکی نے ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 2 گول اسکور کیے ۔ چمپئنز لیگ کے اس سیزن میں لیونڈوسکی نے 7 میچوں میں 13 گول اسکور کیے ہیں جبکہ انہوں نے 2019-20 کے سیزن میں کلب کے لئے 44 میچوں میں 53 گول اسکور کیے ہیں۔ چمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں نیپولی کو 3-1 سے شکست دے کر بارسلونا مسلسل 13 ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ جہاں وہ 15 اگست کو بائرن میونخ سے مقابلہ کرے گا۔میچ کے 10 ویں منٹ میں کلیمینٹ لینگلٹ کے ایک گول کی بدولت بارسلونا نے نیپولی پر برتری حاصل کرلی تھی۔