چنور /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچیریال کے چنو ر میونسپل کے احاطہ میں ملک کے سابق نائب وزیر با بو جگجیوان رام کی یوم پیدائش تقریب بڑے پیمانے پر منائی گئی جگجیون رام کی تصویر کو پھول مالا ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر میونسپل چیرمین ارچنا رام لعل وائس چیئرمین محمد نواز کونسلر س کو آپشن ممبر س کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے میونسپل چیئرمین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با بو جگجیواں رام نے دلتوں کیلئے بہت کچھ کیا جگھیوان رام ایک بہت نیک اور بہت اچھے تھے بچھڑے ہوئے طبقات کیلئے انہوں نے جدوجہد کی ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
پٹلم سڑک پر حادثہ ، شوہر بیوی شدید زخمی
پٹلم /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم کے نیشنل ہائی وے روڈ پر حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناگریڈی پیٹ منڈل جانکم پلی تانڈا کے رہنے والے گوپی نائک اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار پٹلم آیا تھا ۔ واپس اپنے آبائی مقام روانہ ہونے کیلئے جارہا تھا کہ مقابل سمت سے لاری آرہی تھی لاری کو ٹکر مارکر شوہر اور بیوی سڑک پر گر پڑے ۔