بتکماں اور دسہرہ تہوار۔ حیدرآباد کے بس اسٹینڈس پر عوام کاہجوم

   

حیدرآباد 21اکتوبر(یواین آئی) پھولوں کے تہوار بتکماں اور دسہرہ تہوار کے موقع پر شہرحیدرآبادکے اہم بس اسٹینڈس پر مسافرین کا بڑے پیمانہ پرہجوم دیکھاجارہا ہے ۔تہواروں کے اس سیزن میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے 5000 اضافی بسیں چلائی جارہی ہیں تاہم مسافرین نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ پیشگی طورپر ریزرویشن کرنے پر بھی ان کو نشستیں نہیں مل رہی ہیں۔شہرحیدرآبادمیں مقیم عوام کی بڑی تعداد ان تہواروں کو منانے ریاست کے مختلف مقامات اور پڑوسی ریاستوں میں پر اپنے آبائی مواضعات جاتی ہے جن کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہاہے ۔