بتکماں تقریب میں ایم ایل سی کویتا کا خواتین کے ساتھ رقص

   


مٹ پلی ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی منی اسٹیڈیم (امبیڈکر اسٹیڈیم) میں بتکماں تقریب کا اہتمام کل شام کیا گیا۔ ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی ہدایت پر محکمہ میونسپل کے تعاون سے بتکماں اسٹیج کو سجایا گیا۔ اس دوران ایم ایل سی محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کی خصوصی شرکت رہی۔ انہوں نے اس موقع پر پھولوں سے سجایا گیا بتکماں کو سرپر اٹھایا بعد ازاں مقامی خواتین کے ہمراہ بتکماں رقص میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ، زیڈ پی جگتیال چیرپرسن داوا وسونتا میونسپل چیرپرسن رانا وینی سجاتا، ستیہ نارائنا، سروجا (ایم ایل اے) کی اہلیہ مٹ پلی میونسپل خواتین کونسلرس اور دیگر اس تقریب میں حصہ لیا۔