بتکماں تہوار پر عوام کو چیف منسٹر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بتکماں تہوار کے آخری دن یعنی سدولہ بتکماں کے موقع پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیف منسٹر نے 9 ایام پر مشتمل اس تہوار کے دوران ریاست کی خواتین کی جانب سے بتکماں کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اس تہوار کا اہتمام کرنے اور مادر فطرت کی پرستش کرتے ہوئے اس ریاستی تہوار کے جوش و خروش سے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے عوام کو ترغیب دی کہ لوگ بتکماں سے تحریک حاصل کرتے ہوئے مادرفطرت، ماحولیات اور آبی وسائل کا تحفظ کریں۔ ۔ر