حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : الیکٹرانکس میں ہندوستان کے سرکردہ ریٹیلر بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا آفر 30 لاکھ روپئے نقد انعام کا 22 نومبر 2023 ( چہارشنبہ ) کو قرعہ نکالا گیا ۔ سیرت کپور اداکارہ نے اس کے کوپن کو اٹھایا ۔ کوپن نمبر 202310528378 نے 30 لاکھ روپئے نقد انعام حاصل کیا ۔ مسٹر کرن بجاج ، سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس نے یہ کامیابی اپنے گاہکوں کے بھروسہ اور محبت کی وجہ سے حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بمپر ڈراز کے ذریعہ ہم اپنے گاہکوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں ۔ ہم گاہکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اونچائی تک لے کر جانے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 30 لاکھ روپئے کے فاتح کو ہماری طرف سے دلی مبارکباد دیتے ہیں ۔۔