بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا کی قرعہ اندازی

   

Ferty9 Clinic

50 لاکھ نقد انعام اور 30 آلٹو K10 کاروں کی پیشکشی
حیدرآباد ۔7 ۔ جنوری (پریس نوٹ) ہندوستان کے سرکردہ الیکٹرانکس میں ریٹیلر بجاج الیکٹرانکس کے ہندوستان کے سب سے بڑے فیسٹیو آفر، کرینڈ بمپر ڈرا 50 لاکھ روپئے نقد انعام اور 30 آلٹو K10 کاروں کی قرعہ اندازی ہرش وردھن رائے ، اداکار ورشنی سوندراجن ، اداکارہ ، سانچی رائے ، اداکارہ اور سراونتی چوکورایو، ادارکارہ نے انجام دیں۔ بجاج الیکٹرانکس کی جانب سے ہندوستان کے اس سب سے بڑے تہوار کے آفر میں ایک کروڑ نقد رقم اور 30 آلتو K10 کاریں پیش کی جا رہی ہیں ۔ کوپن نمبر 251811153 کو 50 لاکھ نقد انعام حاصل ہوا ۔ مسٹر کرن بجاج ، سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس نے یہ کامیابی اپنے گاہکوں کی محبت اور بھروسہ کی وجہ سے حاصل کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بمپر ڈرا ہمارے گاہکوں سے ا ظہار تشکر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاہکوں سے اس تعلق کو مزید پروان چڑھنے کی امید کرتے ہیں ۔ انہوں نے 50 لاکھ نقد انعام اور 30 آلٹو K10 کاروں کو جیتنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔