Redmi K20
، Redmi K20 Pro
کے علاوہ سونے اور جواہرات سے بنے فونس کی پیشکش
حیدرآباد ۔ /19 جولائی (سیاست نیوز) چین کے اسمارٹ فون بنانے والے سرکردہ ادارہ زائیومی بجاج الیکٹرانکس کے ساتھ حیدرآباد کے آف لائن مارکٹ میں
Redmi K20
سیریز متعارف کررہا ہے ۔ اس طرح ہندوستان میں نمبر ایک اسمارٹ فون برانڈ زائیومی کی نئی سیریز /30 جولائی سے شہر میں خریدی کے لئے دستیاب رہے گی ۔ زائیومی نے اس سیریز سے شاندار داخلہ لیتے ہوئے اس سیریز کے محدود ایڈیشن کے اس فون کا پچھلا پیانل سونے سے مزین رہے گا اور اس پر ہیرے جواہرات جڑے رہیں گے ۔ زائیومی انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر مانو کمار جین نے کہا کہ سگنیچر فون کی قیمت 4.80 لاکھ روپئے ہوگی ۔ یہ فون ہندوستان میں ہی بنائے جائیں گے ۔ اس کمپنی نے تاہم ہنوز یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا اس کو فروخت کیا جائے یا تحفہ کے طور پر استعمال کیا جائے اور اگر تحفہ بنایا جائے تو یہ کس کو دیا جائے ۔ فون کور تقریباً 100 گرام سونے سے بنایا گیا ہے جو الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ مانو کمار جین نے مزید کہا کہ ’ہم
K20 Pro
کے لئے یہ (سونے کے فون) بنارہے ہیں اور ہم ان کے صرف دو یونٹس بنائے ہیں انہیں عوام کو بتانا چاہتے ہیں ۔ ہم ان کے 20 یونٹس بنائیں گے ۔ ہم نے ہنوز یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا انہیں خصوصی دعوت کے ذریعہ فروخت کیا جائے یا تحفتاً پیش کیا جائے یا پھر ہراج کیا جائے اور اس سے ملنے والی رقم امدادی کام کے لئے استعمال کی جائے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی فی الحال 55 تا 60 فیصد فون آن لائینس اور ماباقی آف لائن فروخت کررہی ہے ۔
