نئی دہلی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے سب سے بڑے بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پادکون کو اسپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس جے ایف آئی ) نے 2019 کے ایس جے ایف آئی اعزازسے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیائی کھیلوں کی گولڈ میڈل، عالمی چمپئن شپ کے سلور میڈل فاتح اور عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک پہلوان بجرنگ پونا اور بلیئرڈ کے بے تاج بادشاہ پنکج اڈوانی کو سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا جائے گا جبکہ سوربھ چودھری کو ابھرتے ہوئے چمپئن شوٹرکو سرفراز کیا جائے گا۔ ایس جے ایف آئی کی احمد آباد میں ہوئی ملاقات میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ 1971 میں پہلے قومی خطاب جیتنے والے بنگلور کے پرکاش نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور 1983 تک ملک اور دنیا کے چمپئن کھلاڑی بنے رہے۔ 1978 میں کامن ویلتھ گمیز میں گولڈمیڈل جیتنے کے بعد انہوں نے اگلے سال آل انگلینڈ، عالمی چمپئن شپ اور تمام بڑے خطاب جیتے۔