قانون میں دخل اندازی ناقابل برداشت، انسپکٹر رورل ششی دھر ریڈی کا بیان
کریم نگر۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس ظلم و زیادتی کا الزام سراسر غلط بیانی ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایک لڑکی کو پریشان کئے جانے کے سلسلہ میں سات افراد نے مل کر ایک شخص کو ایک خفیہ مقام پر لے جاکر کافی زدوکوب کئے جانے کے واقعہ پر ان سات افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک دیگر مذاہب کے شخص کو لے جاکر اسے محروس کرکے مار پیٹ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ افراد جن پر مقدمہ درج کیا گیا ان کا بجرنگ دل سے تعلق ہونے کا بعد میں پتہ چلا ہے۔ یہاں رورل پولیس اسٹیشن کے احاطے میں پریس کانفرنس میں رورل سی آئی ششی دھر ریڈی نے میڈیا کو واقف کروایا۔ ریاست بھر میں پولیس کی بہتر خدمات کے سلسلہ میں کریم نگر کی نشاندہی ہوچکی ہے ایسے ماحول اور حالات میں پولیس پر غیر غلط الزامات اور کیچڑ اُچھالنا انتہائی غلط طرز عمل ہے۔ کچھ نوجوان قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کررہے ہیں یہ غلط ہے ۔ ان کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کرے گی۔