بجرنگ پونیا کو بلغاریہ اوپن ریسلنگ میں طلائی تمغہ

   

ہندوستانی اسٹار ریسلر نے تمغہ کو ابھینندن ورتھمان کے نام کردیا

نئی دہلی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار کشتی راں بجرنگ پونیا نے روس، بلغاریہ میں منعقدہ ڈان کولو نکولا سٹروا ٹورنمنٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے انڈین ایرفورس ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کے نام کردیا۔ پونیا نے جو ورلڈ چمپین سلور میڈلسٹ میں 65 کیلوگرام فری اسٹائل مقابلہ میں اپنے امر کی حریف جارڈن اولیور کو فائنل میں 2-3 اے ہراکر سونے کا تمغہ حاصل کرلیا اور اس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ریسلر نے سب سے زیادہ رینکس بھی حاصل کئے۔ اپنی جیت کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر بیان دیا کہ وہ اس تمغہ کو ابھینندن ورتھمان کے نام کررہے ہیں کیونکہ وہ اس سے بہت متاثر ہیں اور ان کو امید ہے کہ ایک دن وہ ان سے ضرور ملاقات کریں گے۔ 14 فروری کے پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران انڈین پائیلٹ ابھینندن ورتھمان کو پاکستان فورسیس نے گرفتار کرلیا تھا لیکن بعد میں ان کو ہندوستان کے حوالے کردیا گیا۔ دنیا جنہوں نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس میں اعلیٰ تمغے حاصل کئے تھے۔ اس کے بعد دوسرے مقابلوں میں 4 سونے کے اور ایک چاندی کے تمغے حاصل کرچکے ہیں۔ وہ 2017ء پیرس ورلڈ چمپین شپ کے فائنل تک رسائی سے محروم ہوچکے تھے۔ یہ ان کا دسواں سونے کا تمغہ ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔ اس سے قبل پوجاڈانڈے 59 کیلوگرام کے زمرہ میں سونے کا تمغہ اور ساکشی ملک نے 65 کلوگرام ویمنس فری اسٹائل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ فری اسٹائل مینس کے 61 کلو زمرہ میں سندیپ تومار کو چاندی کے تمغہ پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔ہندوستان کو ایک اور سونے کے تمغہ کی امید ہے۔ وہ تمغہ 53 کلوگرام زمرہ میں ہندوستانی خاتون ریسلر دینیش بھوگٹ جن کا مقابلہ چین کی کیان یویانگ سے ہونے والا ہے۔ ہفتہ کو وینیش نے سیمی فائنل میں ورلڈ چمپین سلور میڈلسٹ سارا بلڈر برانڈ کو شکست دی تھی۔ 50 کیلوگرام سے 53 کیلوگرام زمرہ میں تبدیلی کے بعد دینیش کا یہ پہلا ٹورنمنٹ ہے۔ ویمنس کے 59 کیلو زمرہ میں ہندوستان کی سریتا مور نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ان کی ہم وطن دھنڈا نے شکست کھائی۔