نئی دہلی۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند دنیا کے گھڑ سوار مقابلوں میں سلورمیڈل جیتنے والے فواد مرزا ، نمبر ایک پہلوان بجرنگ پونیا اور ریو پیرالمپکمیں سلور میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ دیپا ملک کوجمعراتکو راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں ملک کے اعلی ترین اسپورٹس ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازیں گے جب کہ کرکٹر رویندر جڈیجہ سمیت19 کھلاڑیوں کو باوقار ارجن ایوارڈ دیا جائے گا۔ تقریب میں راجیو گاندھی کھیل رتن، دروناچاریہ، ارجن ایوارڈ، دھیان چند ایوارڈ، کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قومی ایوارڈ، تینزنگ نورگے قومی بہادری کا ایوارڈ اور مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی دی جائے گی۔دنیا کے نمبر ایک پہلوان بجرنگ نے دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ، ایشیائی کھیلوں میں گولڈ، ہنگری میں گذشتہ برس عالمی چمپئن شپ میں سلور، اس سال چین میں ایشیئن چمپئن شپ میں گولڈ، بلغاریہ میں منعقدہ علی علیئف بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں گولڈ اور جارجیا میں ہوئے تبلسی بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ وہ اگلے سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک میں ملک کے لئے میڈل کی سب سے بڑی امیدہیں۔دیپا ملک پیرالمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک 58 قومی اور23 بین الاقوامی میڈل جیتے ہیں۔ دیپا کو اس سے پہلے پدم شری اورارجن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔راجیو گاندھی کھیل رتن انعام یافتگان کو میڈل، توصیفی سند کے علاوہ ساڑھے سات لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ ارجن دروناچاریہ اور دھیان چند ایوارڈ یافتگان کو ایک مجسمہ، توصیفی سند اور فی کس پانچ لاکھ روپیانعام دیا جائے گا۔