بجلی بحران پر مدھیہ پردیش حکومت نیند سے اب بیدار ہوئی :کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر بجلی بحران کے لیے انتظامات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب حکومت نیند سے بیدار ہوئی ہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت کو ریاست میں جاری بجلی بحران اور کوئلے کے بحران سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے تھے ، لیکن وہ اب اپنی نیند سے بیدار ہوئی ہے ۔