اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے بجلی کی سپلائی بند ہونے پر غزہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔میڈیا کے مطابق سٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہیکہ کشیدگی سے پہلے اور کشیدگی کے بعد غزہ کی کیا صورتحال ہے۔ چینی اخبار گلوبل ٹایمز نے تصویر جاری کرکے کہا ہیکہ ’پہلی تصویر 14 ستمبر کی ہے جہاں بیت لاہیا سے رفح تک اور خاص غزہ میں روشنی نظر آ رہی ہے‘۔ ’جبکہ دوسری تصویر 12 اکتوبر کی ہے جہاں پورا غزہ تاریکی میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔چینی اخبار نے کہا ہیکہ ’غزہ دنیا کا گنجان آباد ترین علاقہ ہے جہاں عوام تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘۔