شمس آباد ۔ 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندرا نگر کے علاقہ سلیمان نگر میں ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل آفس پر بجلی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عوام سے درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ایم ڈی مشرف علی کی ہدایت پر صارفین سے درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں۔ ڈی ای رتناکر راؤ اور سی جی ایم آنند نے بتایا کہ صارفین سے درخواستیں حاصل کرکے ان کے مسائل کو فوراً حل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ درخواستوں میں بجلی کی تاریں لٹکتی ہوئی پائی جارہی ہیں۔