بجلی کے ٹرانسفارمر سے کاپر کے وائر اور تیل کی چوری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں بجلی کے ٹرانسفارمر سے کاپر کے وائر اور تیل کی چوری کر لی گئی۔ضلع کے پرگی منڈل کے سید پلی میں نامعلوم افراد نے یہ واردات انجام دی۔مسروقہ آئیل کی مالیت فی لیٹر 300روپئے ہے ۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔کل رات دیرگئے چوروں نے ٹرانسفارمر کے نٹ بولٹ نکالتے ہوئے یہ چوری کی واردات انجام دی۔کسانوں نے اس واردت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہی ٹرانسفارمر سے دو مرتبہ چوری کی یہ واردات پیش آئی۔ان کسانوں نے چوری کی واردات کے سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔