ستنا،26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنسے کھیت میں کام کرنے والے دو کسانوں کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق رام نگر تھانہ علاقے کے ترکی گاؤں میں گہائی کا کام کرنے والے کسان ویریندر کی بجلی گرنسے موت ہوگئی۔اسی طرح گرام چھرہائی میں بجلی گرنسے کسان شیوبھان سنگھ کی موت ہوگئی۔
