یلاریڈی /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل رام ریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان بجلی گرنے سے یہ ہلاک ہوگیا ۔ منڈل رام ریڈی سب انسپکٹر مسٹر راجو کی تفصیلات کے مطابق روی اس کی بیوی سریشا درگاہ وسرجن میں لیجاکر واپس گھر کو آرہا تھا کہ اچانک راستہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ۔ یہ قریب کے املی کے درخت کے نیچے جاکر ٹھہر گیا اور اس املی کے درخت پر بجلی آگرنے سے روی کے سرپر گہرا زخم لگا ۔ جس سے یہ مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ متوفی کو بیوی سریشا 9 ماہ کا بیٹا ہیں ۔ روی کے ہلاک ہونے پر اس کے ماں باپ بھومیا لکشمی پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پرا ۔ متوفی ماضی میں دوبئی جاکر مزدوری کرکے واپس وطن آیا اور شادی کرلیا ۔ شادی کے دو سال میں ہی شوہر فوت ہونے پر سریشا کے غم کو دیکھ کر کئی آنکھیں آشکیار ہوئیں ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔