بجلی گرنے سے 18مزدور زخمی

   

حیدرآباد3جون(یواین آئی)اے پی میں بجلی گرنے سے منریگا کے 18مزدور زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔ضلع کے شنکھاورم منڈل کے نالے پاڈو دیہات کے تالاب کے قریب بدھ کی صبح گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس وقت منریگا کے مزدور کام کررہے تھے جن کی تعداد 200تھی تاہم بجلی گرنے سے 18مزدور زخمی ہوگئے جن کو ایمبولنس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔