بجلی گرنے سے 20 بکریاں ہلاک

   

جگتیال /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جگتیال گوندا رام میں گذشتہ شام غیر موسمی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے سے 20 بکرے ہلاک ہوگئے گوندارام سے تعلق رکھنے والے گنگناوینی دیویا کے 20 بکرے آسمانی بجلی کی زد میں آگے لہذا متاثرہ کسان نے حکومت سے اس نقصان کی آفات سماوی کے تحت پابجائی کا مطالبہ کیا اعلی آفسران سے نمایندگی بھی کرنے کی بات کہی۔
شوہر اور بیوی برقی شاک
سے ہلاک
چنور /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔ منچریال ضلع کے چنور میں ایک شوہر اور بیوی الکٹرک شاک کے نتیجہ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ بیوی کپڑے سکھانے کی کوشش میں تھی کہ اس کا ہاتھ الکٹرک وائر سے چھوگیا جس کے ساتھ ہی وہ جھلس کر نیچے گر پڑی ۔