مرزا پور، 21ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے لوہیا علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 10 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ جمعہ کی شام کو متوار گاؤں باشندہ راجمنی(50) اور سونو(28) جانور چرانے گئے تھے ۔ اچانک گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے سے دونوں جھلس گئے اور وہیں موت ہوگئی۔ اسی علاقے کے ندنا گاؤں کا باشندہ راجیش(35) کل رات اپنے گھر کے باہر چار پائی پر بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک بجلی اس کے سر پر گر گئی جس سے اس کی جھلس کر موت ہوگئی۔ ایک دیگر حادثے میں بھیسوڑ گاؤں میں 40 سالہ رامس جیون بھی فوت ہوا۔
