نواڈا (بہار)۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بجلی گرنے کے نتیجہ میں 8 افراد فوت ہوگئے جن میں سے 7 بچے تھے جن کی عمریں 15 سال سے کم بتائی گئی۔ یہ واقعہ وسطی بہار کے ضلع نواڈا میں جمعہ کی دوپہر پیش آیا۔ متوفی افراد کی شناخت 26 سالہ رمیش مانجھی، چھوٹو مانجھی، گنیش مانجھی اور مونو مانجھی ، نتیش مانجھی ، پرویش کمار ، چھوٹو مانجھی جونیر اور منی لال مانجھی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
