بجلی گرنے کے نتیجہ میں تقریبا 60بکرے اور بکریاں ہلاک

   

حیدرآباد،25ستمبر (یو این آئی)بجلی گرنے کے نتیجہ میں تقریبا 60بکرے اور بکریاں ہلاک ہوگئیں۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرنول کے بوملاسندرا کونڈہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ویرابھدروڈو اور ویرئیا نامی دھنگر اپنی بکریوں کو چروانے کے لئے لے گئے تھے ،وہ شام کو گھر واپس نہیں ہوسکے ۔انہوں نے بکروں اور بکریوں کو ایک جگہ جالی لگاکر باندھ دیا۔تھوڑی ہی دیر میں بارش شروع ہوئی اور بجلی چمکنے لگی۔اچانک بجلی کے گرنے کے نتیجہ میں 60بکرے اور بکریاں ہلاک ہوگئے ۔ان دھنگروں کے چھ لاکھ روپئے کے نقصان کی اطلاع ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کو اس نقصان کا معاوضہ دیاجائے ۔