بجنور۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع بجنور میں مردہ انسان کا گوشت کھانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایک عورت اس وقت بے ہوش ہوکر گر گئی جب اس کا شوہر انسان کا ہاتھ لے کر گھر پہنچا اور اپنی بیوی سے اسے پکانے کو کہا۔ملزم شخص انسانی ہاتھ قریب کے ہی ‘سمسان’سے لے کرآیا تھا۔بیوی نے بعد میں پولیس کو فون کر کے اس ضمن میں باخبر کیا۔واقعہ ضلع بجنور کے ٹکوپور گاؤں منگل کو پیش آیا۔جب خاتون بیدار ہوئی تو اس نے دیکھا کہ ملزم سنجے انسانی ہاتھ کو خود سے پکانے کی تیاریاں کررہا ہے ۔یہ دیکھ کر خاتون نے اسے کمرے میں قید کردیا اور گھر سے نکل گئی۔اس نے پہلے اس کی اطلاع اپنے پڑوسیوں کو دیا اور اس کے بعد پولیس کو فون کیا۔ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ملزم شراب کا عادی ہے دماغی طور سے معذور ہے ۔پولیس نے اسے اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس نے کہا کہ سر دست ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسانی ہاتھ گنگا ندی کے نزدیک موجود سمسان سے لے کر آیا ہے ۔بجنور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو تیاگی نے میڈیا نمائندوں کو چہارشنبہ کو بتایا کہ ‘‘ اس سے قبل ملزم اپنے والد پر حملہ کرنے کے پاداش میں جیل میں تھا اور وہ ذہنی طور سے کافی کمزور ہے ۔تاہم معاملے کی تحقیق کی جاری ہے‘‘۔
