سرپور ٹاون۔8۔اگسٹ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون سے 50 کلومیٹر کی دوری پر موجود بجور سرپنچ کی حیثیت سے محمد انصار حسین نے دوبارہ جائزہ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں قبل گرام پنچایت کی رقم غبن کرنے کے الزام میں سرپنچ انصار حسین کو معطل کر دیا گیا تھا، معطل شدہ سرپنچ انصار حسین نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہو کر انصاف طلب کرنے پر کورٹ کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر کے احکامات کے مطابق آج بجور گرام پنچائت افس پہنچ کر محمد انصار حسین نے دوبارہ سرپنچ کے عہدے کا جائزہ حاصل کر لیا، اس موقع پر ایم پی ڈی او اور گرام پنچایت اسٹاف کے علاوہ مقامی قائدین بھی موجود تھے۔