بجور منڈل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے غیر معینہ ہڑتال کا آغاز

   

کاغذنگر : کاغذ نگر سے 50 کلو میٹر کی دوری پر موجود کنڈاپلی گاؤں میں کئی سالوں سے اراضی پر کاشت کرنے والے کسانوں کو اراضی سے بیدخل کرتے ہوئے اراضی کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے کسانوں کی حق تلفی کرنے کے خلاف حلقہ سرپور ٹاؤن بھارتی جنتا پارٹی قائد dr.p.haresh babu کی جانب سے غیرمعینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کرتے ہوئے مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو انصاف ہونے تک غیرمعینہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی اور گذشتہ کئی سالوں سے کاشت کرنے والے کسانوں کے حق میں انصاف کرتے ہیں پتے جات کی اجرائی ہونے تک غیرمعینہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اس موقع پر بھارتیا جنتا پارٹی قائدین کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔