حیدرآباد ۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) ڈاکٹر کے ہری پرساد، صدر ہاسپٹلس ڈیویژن اپولو گروپ آف ہاسپٹلس نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں کئی ایسے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے بیماری کم ہوگی اور عوام کی زندگی ان کی صحت میں بہتری ہوگی۔ کھلے مقام پر رفع حاجت سے پاک ہندوستان، پکوان کیلئے صاف فیول، الیکٹرک گاڑیوں پر زور، پینے کے صاف پانی، یوگا کو فروغ دینے جیسے اقدامات سے حکومت کے ’ہیلتی انڈیا‘ کے ویژن میں بڑی مدد ہوگی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیرفینانس کی جانب سے اعلان کئے گئے بعض اعلانات یقیناً شعبہ صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں رقمی الاٹمنٹ دو ہندسی اضافہ میں بہتر ہوسکتا تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہیکہ آیوشمان بھارت کیلئے بجٹ میں اہم اضافہ کیا گیا ہے جس سے ملک کیلئے ’صحت سب کیلئے‘ کی سمت گامزن ہونے میں مدد ہوگی۔
