بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے وزیر خزانہ نے تقسیم کیا ‘حلوہ’، کمرے میں بند رہیں گے افسران

   

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی موجودگی میں کل 26 جنوری کو روایتی حلوہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ روایتی طور پر یہ تقریب بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے منعقد کی جاتی ہے۔ وزیر خزانہ نے حکام کی موجودگی میں حلوہ تقسیم کرکے بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دی۔ اس دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ کے علاوہ وزارت خزانہ کے سینئر افسران موجود تھے۔