تلنگانہ میں مفاد پرست اور فرقہ پرست دونوں کیلئے کوئی جگہ نہیں : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں غریب عوام کیلئے ایک لاکھ مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں 70 ہزار مکانات کی تعمیرات مکمل ہوگئی ہے۔ اسمبلی بجٹ سیشنس کے اختتام کے بعد مستحق افراد میں مکانات تقسیم کردیئے جائیں گے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو ترقی دینے کیلئے ایک خصوصی منصوبہ تیار کیا گیا جہاں شہروں کے ساتھ دیہاتوں کی بھی مناسب انداز میں ترقی ہوگی۔ سرمایہ داروں کا ریاست میں سرخ قالین پر استقبال کیا جارہا ہے۔ ریاست کے اثاثہ جات میں اضافہ کرنے کے علاوہ غریب عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر ریاست میں ہر طبقہ کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ن
ٹی آر ایس صرف انتخابات میں سیاسی طور پر کام کرے گی۔ بعدازاں سیاست سے بالاتر ہوکر ہر ایک کی ترقی کیلئے کام کرے گی۔ چند سیاسی جماعتیں ہر کام میں سیاسی نقطہ نظر تلاش کرتے ہیں۔ چند جماعتیں مذہب کو سیاست سے جوڑتے ہوئے عوام میں نفرت پھیلارہے ہیں۔ ریاست میں مفاد پرست اور فرقہ پرست دونوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے ریاست کے عوام پوری طرح مطمئن ہیں۔ عوام کی خوشی ہی ٹی آر ایس کا نصب العین ہے۔ن