نئی دہلی : بی جے پی نے بجٹ کو ترقی پسند اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ اس سے ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ راجیہ سبھا میں کے سی رام مورتی نے 2022-23 کے بجٹ پر ایوان میں نامکمل رہی بحث میں جمعہ کوحصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عوامی بہبود کی پالیسیوں پر زور دیا ہے ۔
