ممبئی 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سال 2019-20 کے پارلیمنٹ میں پیش عام بجٹ کے بعد شیئر بازار وں میں گراوٹ کا رجحان دکھائی دیا۔ ممبئی اسٹاک مارکیٹ کاسینسیکس اشاریہ 150 پوائنٹس تک نیچے چلاگیا ۔اس سے پہلے کاروبار کے آغاز میں جمعہ کو گذشتہ دن کے بند 39908.06 پوائنٹس کے مقابلے میں 39990.40 پوائنٹس پر مضبوط کھلا اور اونچائی میں 40032.41 اور نیچے 39719.85 پوائنٹس تک گرنے کے بعد 150 پوائنٹس کے نقصان پر بند ہوا ہے ۔
نفٹی 22.30 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد نیچے 11924.50 پوائنٹس پر رہا ہے ۔