بجٹ میں خودانحصار کا ویژن

,

   


وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے عام بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے سیتارمن کی سیٹ پر جاکر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کی۔وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ خودانحصار یا آتمانربھرتا کا ویژن پیش کرتا ہے اور سماج کے تمام طبقات کا احاطہ کرتا ہے ۔ بجٹ میں کسانوں اور دیہات کو خاص فوقیت دی گئی ہے ۔ مودی نے کہا کہ بجٹ غیرمعمولی حالات میں پیش کیا گیاہے اور اس میں حقیقتِ حال کا ادراک ہے نیز معیشت کو فروغ دینے کا اعتماد بھی ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ بجٹ ملک کے تمام حصوں کی ہمہ جہت ترقی کی بات کرتا ہے اور اس نے انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے معاملے میں زبردست گنجائش رکھی ہے ۔