بجٹ میں فوجیوں کے ساتھ غداری:راہول

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دفاعی بجٹ کے تیئں حکومت پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں صرف سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کا کام ہوا ہے اور ملک کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے ساتھ غداری کی گئی ہے ۔راہول گاندھی نے کہا کہ بجٹ مکمل طور پر حکومت کے سرمایہ دار دوستوں پر مرکوز ہے اور سرحد پر دشمنوں سے لڑنے والے فوجیوں کے مفاد میں کچھ نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا : ’’مودی کے ’دوست‘ مرکزی بجٹ کا مطلب ہے – متضاد حالات میں چین کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو مدد نہیں۔ ملک کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ غداری‘‘۔