ممبئی ۔ 5 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے آج بجٹ کی پیشکشی کے فوری بعد ٹی سی ایس کی مارکٹ قدر میں کمی آئی اور اسے تقریباً 30,400 کروڑ کا نقصان ہوا ۔ وزیر فینانس نے درج فہرست کمپنیوں کیلئے عوامی حصص کی اقل ترین سطح کو 25 فیصد سے بڑھاکر 35 فیصد کردیا ۔ اس سے ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس (ٹی سی ایس ) کی مارکٹ قدر میں کمی آئی ۔ اس آئی ٹی سرویسیس کمپنی میں اس وقت عوامی حصص کی شرح 28 فیصد ہے ۔ مابقی حصص پر ٹاٹا سنس کا کنٹرول ہے ۔ اگر اس تجویز کو روبعمل لایا جاتا ہے تو ٹاٹا سنس کو تقریباً 57,000 کروڑ لاگت کے شیئرس فروخت کرنے کی ضرورت پڑے گی ۔