اصلی گھی اور مکھن ، خوردنی تیل ، اخروٹ ، چقندر مہنگے
اعلیٰ نسل کے گھوڑے ، نیوز پرنٹ ،اسپورٹس اشیاء ، مائیکرو فون سستے
نئی دہلی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کی طرف سے پارلیمنٹ میں ہفتہ کو پیش کردہ بجٹ 2020-21 میں ٹیکس تجاویز میں اضافہ کے سبب روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی کثیر تعداد بشمول سگریٹ، تمباکو درآمد کی جانے والی اشیاء میں خوردنی تیل، برقی پنکھے، ٹیبل ویئر، فٹ ویئر، باورچی خانہ کا ساز و سامان، کھولنے، فرنیچر وغیرہ مزید مہنگے ہوجائیں گے۔ دوسری طرف اخباری کاغذ، اسپورٹس کی اشیاء، مائیکروفون ، نسلی افزائش کیلئے درآمد کئے جانے والے اعلیٰ نسل کے گھوڑے وغیرہ سستے ہوجائیں گے۔
مہنگی ہونے والی درآمدی اشیاء کی فہرست
٭ مکھن، گھی، اصلی گھی، خوردنی تیل۔
٭ دہی سے نکلنے والا سیال مادہ، (آب شیر؍شرش)، مکئی، چقندر، طویل مدت تک محفوظ کردہ آلو اور آلو سے بنی اشیاء
٭ چیونگم، سویا کا غذائی ریشہ ، سویا پروٹین، اخروٹ (خول بند)
٭ سگریٹس، تمباکو، تمباکو سے بنی اشیاء، فٹ ویئر، داڑھی بنانے کا سامان، ہیئر کلپرس، بال نکالنے کے آلات۔
٭ ٹیبل ویئر، کچن ویئر، گلاس ویئر، واٹر فلٹرس، طعام چینی سے تیار شدہ گھریلو استعمال کی اشیا۔
٭ زمرد ، یاقوت و نیلم اور رنگین پتھر۔
گرائنڈرس، اوونس ، کوکرس ، کنگ پلیٹس ، گریلرس روسٹرس، کھلونے، فرنیچرس، ہیٹرس وغیرہ موبائیل فونس، دیگر آلات وغیرہ۔
حکومت نے بعض اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی تجویز رکھی ہے جس کے تحت سستے ہونے والے اشیاء کی فہرست
٭ نیوز پرنٹ ٭ اسپورٹس کی اشیاء ٭ مائیکرو فونس ٭ الیکٹرک گاڑیاں
٭ اعلیٰ نسل کے گھوڑے جنہیں گھوڑوں کی نسل کی افزائش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔