بجٹ 2023 حکومت پر لوگوں کا اعتماد کم ہونے کا ثبوت: کھڑگے

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بجٹ کو عوام کے اعتماد میں کمی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ انتخابات کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور اس میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت اورکسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ کسان مخالف نریندر مودی حکومت نے بجٹ میں کسانوں کے لیے کچھ نہیں دیا ہے۔ حکومت نے سال 2022 میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا (دوگنا) کرنے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیوں نہیں کیا؟ کہاں ہے ایم ایس پی گارنٹی، کسانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔