سری نگر : نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا سال 2025-26 کا عام بجٹ بظاہر ایک متوازن بجٹ لگتا ہے ۔ بتادیں کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ میں سال 2025-26 کاعام بجٹ پیش کیا۔ تنویر صادق نے اس کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہاں میڈیا کو بتایا: ‘اس بجٹ میں کئی مثبت ہیں بادی النظر میں یہ ایک متوازن بجٹ لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ یہ توقع کرتے ہیں کہ جو 50 نئے سیاحتی مقامات کا ذکر ہوا ہے اور جو طبی سیاحت کا ذکر ہوا ہے جموں و کشمیر اس کا ایک حصہ ہو کیونکہ جموں وکشمیر سیاحت کا ایک مرکز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے لئے ایک خصوصی پیکیج ہوگا۔