بحران کے خاتمے کے لئے کویت کی کوششیں قابل قدر :سعودی

   

ریاض ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ خلیجی بحران کے حل کے لئے کویت کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خلیجی بحران کے حوالے سے اختلافات دور کرنے کی کوشش پر امیرکویت کے شکر گزار ہیں۔ مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے امریکی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں، ہمیں امید ہے کہ خطے کی بھلائی کے لئے یہ کوششیں کامیاب ہوں گی۔ کویتی قائم مقام وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح نے کہا ہے کہ خلیجی بحران کے حل کے لئے کویت اور امریکہ مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔