ڈاؤس۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی خطہ کیلئے خود کو ایک راہداری کے طور پر پیش کرتے ہوئے بحرین ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کیلئے کئی مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کررہا ہے۔ بحرین اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر سائمن گالپن نے بتایا کہ بحرین اس وقت چوتھے صنعتی انقلاب پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جس کے ذریعہ سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی جانب گامزن ہونا چاہتا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر گالپن نے کہا کہ ہم چوتھے صنعتی انقلااب سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم معاشی طور پر خصوصیت کے ساتھ طور پر صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کرنے متعدد اصلاحات متعارف کروارہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ تعلیم اور لاجسٹکس کے شعبوں کو بھی اصلاح پسند بتایا جارہا ہے۔ ڈاؤس کے شرکاء بحرین کو اب مثبت طور پر ایک ایسا ملک تصور کرتے ہیں جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں کیونکہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے یہاں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور بڑی بڑی کمپنیاں یہاں بہ آسانی قائم کی جاسکتی ہیں۔