مناما: بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی نے 2022 کی تیسری سہ ماہی سے متعلق سیاحتی اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔بحرینی اتھارٹی نے بیان میں کہا ’جولائی سے ستمبر 2022 کے دوران بحرین آنے والوں میں سب سے زیادہ سعودی رہے۔ 88.1 فیصد سعودی بحرین پہنچے‘۔ دیگرخلیجی ممالک سے اسی عرصے کے دوران جانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 200 ریکارڈ کی گئی۔ یہ کل تعداد 10.4 فیصد ہے۔ سعودی شہری 2.09 ملین تعداد سے پہلے، ہندوستان 2 لاکھ 18 ہزار 100 دوسرے اور کویت ایک لاکھ 17 ہزار 400 سے تیسرے نمبر پررہا۔کنگ فہد پل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کے راستے بحرین جانے والے سعودیوں کیلئے کوویڈ ویکسین بنیادی شرط ہے۔