بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے دوسرے پل کی تعمیر کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے ایک اور پل کو تیار کرنے کیلئے 11 ارب ریال کے معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کیجئے پروگرام کے پہلے دن یہ ریاض میں معاہدہ کیا گیا۔ پل کی تعمیر پانچ سال کے اندر کی جائے گی۔ پل کا کنٹراکٹ تین بین الاقوامی کمپنیوں کو 11 ارب ریال میں دیا گیا ہے۔ تقریب دستخط میں کنگ فہد پل جنرل کارپوریشن کے چیرمین احمد ال حقبانی سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کی مجلس انتظامی چیرمین رمہی کے علاوہ بحرین کے وزیرٹرانسپورٹ انجینئر کمال بن احمد بھی موجود تھے۔ 25 کیلو میٹر طویل اس پل کیلئے پانچ سال تک تعمیری کام انجام دیا جائے گا اور دو سال مشاورتی امور کیلئے صرف ہوں گے۔